اسلام آباد میں دھرنوں اور لانگ مارچ سے متعلق اہم فیصلہ، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد میں دھرنوں اور لانگ مارچ سے متعلق اہم فیصلہ، رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سیاسی و عسکری قیادت نے طے کیا ہے کہ دھرنے اور لانگ مارچ اسلام آباد سے دور رکھے جائیں۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کرنا چاہتی ہے تو پشاور، مردان، لاہور یا کراچی میں کر سکتی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور سیاسی معاملات بات چیت کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے خیبر پختونخوا میں سکیورٹی تعاون نہ ہونے کی صورت میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے آئینی آپشنز کا بھی ذکر کیا، تاہم انہیں ناپسندیدہ قرار دیا۔

دوسری جانب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی جاری ہے، جبکہ فریقین نے پہلے دور کے بعد بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔

More News