پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت آج

پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت آج

پشاور ہائیکورٹ میں ہری پور ضمنی الیکشن کے دوران سرکاری افسران کے خلاف بیان دینے کے معاملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

درخواست کی سماعت جسٹس ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے اس معاملے میں ریلیف کی استدعا کی ہے۔

گزشتہ سماعت کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے وکیل تبدیل کیے جانے کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی تھی۔ عدالت نے نئی سماعت کے لیے آج کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ کیس میں دلائل آج ہی مکمل کیے جائیں۔

کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ کے بیان پر جاری کیے گئے نوٹس کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔ سماعت کے دوران وزیراعلیٰ کے وکیل اپنے مؤقف کے حق میں دلائل پیش کریں گے، جبکہ متعلقہ فریق کی جانب سے بھی عدالت کو معاملے کے قانونی پہلوؤں سے آگاہ کیا جائے گا۔

پشاور ہائیکورٹ میں آج ہونے والی سماعت کے بعد عدالت کی جانب سے درخواست پر مزید کارروائی یا کسی عبوری حکم سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔ کیس کا فیصلہ آئندہ قانونی پیش رفت کے حوالے سے اہمیت رکھتا ہے۔

More News