کوہاٹ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 7 اہلکار زخمی

کوہاٹ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 7 اہلکار زخمی

کوہاٹ کے علاقے شادی پور میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

ڈی پی او کوہاٹ مظہر اقبال کے مطابق دہشتگردوں نے شادی پور پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، تاہم پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔ حملے کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے 7 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں سامنے آئیں گی۔

ڈی پی او مظہر اقبال کے مطابق پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا سراغ لگانے اور انہیں گرفتار کرنے کے لیے مختلف مقامات پر کارروائی جاری ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی بھی مزید سخت کردی گئی ہے۔

More News