سندھ حکومت کا جمعتہ الوداع پر عام تعطیل کا اعلان

جمعۃ الوداع پر سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان

کراچی :: ویب ڈیسک

حکومت سندھ نے جمعۃ الوداع کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ جمعۃ الوداع کے احترام اور مذہبی اجتماعات کے پیش نظر صوبائی حکومت نے تعطیل کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شہری عبادات اور دیگر مذہبی سرگرمیوں میں آسانی سے حصہ لے سکیں۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کی ایک اہم شاہراہ کو ایرانی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جمعۃ الوداع کے موقع پر شارع فیصل پر ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، تاہم تمام تنظیمیں اپنے روایتی راستوں پر جلوس اور ریلیاں نکال سکتی ہیں۔

دوسری جانب یومِ علی کے موقع پر آج ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد کیے جائیں گے۔ کراچی میں سکیورٹی انتظامات کے تحت صدر کے علاقے میں مختلف سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینر رکھ کر بند کر دیا گیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔

More News

Crime

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ بارودی مواد کے دہشتگردی میں استعمال کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ پشاور:سید عدنان خیبرپختونخوا

Read More »