ایس پی حویلیاں جمیل الرحمان ڈی پی او کولائی پالس کوہستان تعینات
ایبٹ آباد: خیبر پختونخوا پولیس میں تبادلوں کے تحت ایس پی حویلیاں ایبٹ آباد جمیل الرحمان کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کولائی پالس کوہستان تعینات کر دیا گیا ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 کے پولیس افسر جمیل الرحمان اپنے موجودہ سکیل میں ڈی پی او کولائی پالس کوہستان کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ ان کی تعیناتی کے احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔
تقرری کا نوٹیفکیشن 9 اکتوبر 2026 کو آئی جی پی آفس پشاور سے جاری کیا گیا۔








