لٹن داس نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی، منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
بنگلا دیش کے وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ وہ ایک ہی ٹیسٹ میچ میں وکٹوں کے پیچھے 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں حصہ لینے کے ساتھ بیٹنگ میں بھی نمایاں کارکردگی دکھانے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق لٹن داس نے میچ کی دونوں اننگز میں نصف سنچری اور سنچری اسکور کی، جبکہ وکٹ کیپنگ میں 9 شکار کرکے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
لٹن داس کی اس کارکردگی کو ٹیسٹ کرکٹ میں ایک منفرد اعزاز قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں ایک ہی میچ کے دوران ایسی کارکردگی دکھانا غیر معمولی سمجھا جاتا ہے۔
بنگلا دیشی کرکٹ شائقین کے لیے لٹن داس کا یہ کارنامہ خاص اہمیت رکھتا ہے، جبکہ ان کی کارکردگی نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ کیپر بلے بازوں کے کردار کو بھی نمایاں کیا ہے۔








