اسلام آباد ایئرپورٹ سے پروازوں کے لیے نیا نوٹم جاری
اسلام آباد: ویب ڈسک
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے پروازوں کے لیے نیا نوٹم جاری کر دیا ہے۔ اس کے مطابق لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے 6 سیکٹرز کو 16 مارچ کو عارضی طور پر بند رکھا جائے گا۔
اس دوران کمرشل پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت نہیں ہوگی۔ نوٹم کے مطابق 16 مارچ کو صبح 8:30 بجے سے صبح 10:30 بجے تک پروازیں نہ تو لینڈ کر سکیں گی اور نہ ہی اڑ سکیں گی۔
فضا میں موجود طیاروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے انتظار کرنا ہوگا، جبکہ پائلٹس کو اضافی فیول رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پرواز محفوظ رہ سکے








