کمشنر ہزارہ اور آر پی او کا بالاکوٹ میں بیوٹیفکیشن منصوبوں کا معائنہ

کمشنر ہزارہ اور آر پی او کا بالاکوٹ میں بیوٹیفکیشن منصوبوں کا معائنہ

کمشنر ہزارہ شاہ رخ علی اور ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ہزارہ جہانزیب نذیر نے تحصیل بالاکوٹ میں جاری بیوٹیفکیشن منصوبوں کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کے معیار اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران افسران نے داخلی گیٹ، انٹری پوائنٹس اور دیگر جاری ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے منصوبوں پر ہونے والے کام اور تعمیراتی معیار سے متعلق بریفنگ دی۔

کمشنر ہزارہ اور آر پی او ہزارہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی معیار کو یقینی بنایا جائے اور اسکیمیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کی جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ منصوبوں کی تکمیل میں معیار اور بروقت پیش رفت کو ترجیح دی جائے۔

افسران نے کہا کہ بالاکوٹ میں جاری بیوٹیفکیشن منصوبے علاقے کی خوبصورتی میں اضافے کے ساتھ سیاحت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ ان منصوبوں سے بالاکوٹ آنے والے سیاحوں اور دیگر مہمانوں کے لیے خوشگوار، دلکش اور پُرکشش ماحول فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

More News