پشاور میں سیکیورٹی سخت، پولیس کے ساتھ فیڈرل کانسٹیبلری اہلکار تعینات

پشاور میں سیکیورٹی سخت، پولیس کے ساتھ فیڈرل کانسٹیبلری اہلکار تعینات

پشاور: سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیپیٹل سٹی پولیس کو فیڈرل کانسٹیبلری کے پلاٹون کی خدمات فراہم کر دی گئی ہیں، جبکہ شہر بھر میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق پشاور سٹی، کینٹ اور دیگر علاقوں میں پولیس کے ساتھ فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکار بھی تعینات رہیں گے۔ ایف سی اہلکاروں کو شہر کے مختلف تھانوں میں تعینات کیا گیا ہے، جہاں وہ مختلف کارروائیوں کے دوران پولیس کے ساتھ فرائض انجام دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر شہر بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ پشاور کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی بھی سخت کر دی گئی ہے۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

More News