رزمک کیمپ میں صفائی مہم، کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگا دیا گیا
شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک کیمپ میں ڈپٹی کمشنر محمد تیمور خان آفریدی کی ہدایات پر صفائی مہم جاری ہے۔
نائب تحصیلدار رزمک غنی رحمان وزیر کی نگرانی میں ٹی ایم اے رزمک کے تعاون سے صفائی کا عمل مکمل کیا گیا، جبکہ جمع شدہ کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا گیا۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ علاقے کی صفائی برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں، جگہ جگہ کچرا پھینکنے سے گریز کریں اور کوڑا کرکٹ مقررہ ڈسٹ بنز میں ڈالیں تاکہ ماحول کو صاف ستھرا اور صحت مند بنایا جا سکے۔








