ملک بھر میں سونے کی قیمتیں مستحکم، چاندی فی تولہ 120 روپے سستی

ملک بھر میں سونے کی قیمتیں مستحکم، چاندی فی تولہ 120 روپے سستی

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ چاندی کے نرخوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

مقامی صرافہ بازاروں کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے پر برقرار رہی، جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 53 ہزار 340 روپے میں فروخت ہوتا رہا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی اونس سونا 3 ہزار 896 ڈالر پر مستحکم رہا۔ عالمی مارکیٹ میں قیمت برقرار رہنے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ نہیں دیکھا گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 120 روپے سستی ہونے کے بعد 5 ہزار 368 روپے کی سطح پر آگئی۔

صرافہ مارکیٹ کے تازہ نرخوں کے مطابق سونے کی قیمتیں گزشتہ سطح پر برقرار ہیں، جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی نے قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ میں مختلف رجحان ظاہر کیا ہے۔

More News