خاران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن

خاران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی گرفتار

کوئٹہ:ویب ڈیسک

صوبہ بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الہندوستان سے وابستہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار دہشتگردوں کو ہلاک اور دو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کارروائی کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے چار دہشتگرد مارے گئے جبکہ دو زخمی دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز مزید ممکنہ خطرات کے پیش نظر سرچنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

More News

Crime

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ بارودی مواد کے دہشتگردی میں استعمال کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ پشاور:سید عدنان خیبرپختونخوا

Read More »