مشیر اطلاعات ثمر ہارون بلور کا خیبر میں بچوں کی اموات پر اظہارِ افسوس، میڈیکل ٹیم زخہ خیل روانہ

مشیر اطلاعات ثمر ہارون بلور کا خیبر میں بچوں کی اموات پر اظہارِ افسوس، میڈیکل ٹیم زخہ خیل روانہ

مشیر برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ، ریلیف، بحالی و آبادکاری ثمر ہارون بلور نے ضلع خیبر کے علاقے زخہ خیل میں بچوں کی اچانک اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔

ثمر ہارون بلور نے کہا کہ معصوم بچوں کی اچانک اموات ایک انتہائی افسوسناک سانحہ ہے اور وہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خیبر کی جانب سے واقعے کی تحقیقات اور متاثرہ بچوں کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل ٹیم فوری طور پر زخہ خیل روانہ کر دی گئی ہے، جبکہ ضلعی محکمہ صحت نے معاملے کو ہنگامی بنیادوں پر لیتے ہوئے ضروری اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

مشیر اطلاعات کے مطابق میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ سے مختلف نمونے حاصل کرکے بچوں کی اچانک اموات کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اموات کی حتمی وجوہات کا تعین طبی معائنے، لیبارٹری ٹیسٹوں اور رپورٹس کے نتائج سامنے آنے کے بعد ہی ممکن ہوگا۔

ثمر ہارون بلور نے مزید بتایا کہ زیرِ علاج دونوں بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں مسلسل طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ بچوں کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے اور وہ دونوں بچوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

محکمہ صحت کی میڈیکل ٹیم کی تحقیقات اور لیبارٹری نتائج کے بعد ہی اس افسوسناک واقعے کی اصل وجوہات سامنے آ سکیں گی۔

 

More News