لکی مروت میں سی ٹی اور پولیس کا فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن، 2 دہشت گرد جہنم واصل
لکی مروت
لکی موت میں غزنی خیل کے علاقہ خیرو خیل یکہ میں مقامی چرواہے کے اغوا پر پولیس، سی ٹی ڈی اور مقامی امن کمیٹیوں کی فتنہ الخوارج کیخلاف فوری کارروائی ، پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران 2 خارجی جہنم واصل ہو گئے جن کی شناخت ہیواد اور سہیل کے ناموں سے ہوئی ، مارے جانے والے دونوں دہشت گرد خیروخیل کے رہائشی ہیں، دوران آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں ایک شہری معمولی زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، فتنہ الخوارج کے خلاف پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن تاحال جاری ہے،ڈی پی او لکی مروت سجاد احمد صاحبزادہ نے کہا ہے کہ لکی مروت پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے سربکف ہے، دہشتگردوں کو عام شہریوں پر ظلم نہیں کرنے دیں گے








