پیٹرولیم لیوی میں مزید 1 روپے 65 پیسے کی کمی، عوام کو فی لیٹر ریلیف مل گیا

پیٹرولیم لیوی میں مزید 1 روپے 65 پیسے کی کمی، عوام کو فی لیٹر ریلیف مل گیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں مزید ایک روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کردیا ہے، جس کے بعد پیٹرول پر عائد لیوی کا بوجھ کم ہوکر 63 روپے 64 پیسے فی لیٹر رہ گیا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا فارمولا تبدیل کرنے کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں، جس کے تحت پیٹرولیم لیوی میں مرحلہ وار کمی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے سے زائد کمی کی جا چکی ہے۔

حکومتی اقدامات کے تحت پیٹرولیم لیوی میں کمی سے فی لیٹر پیٹرول پر صارفین کا اضافی مالی بوجھ کم ہوا ہے۔ تاہم پیٹرولیم لیوی میں کمی اور پیٹرول کی مجموعی قیمت میں کمی دو الگ عوامل ہیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق پیٹرول پر لیوی کی نئی شرح 63 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

More News