راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی، مین ریلوے لائن بلاک
راولپنڈی: راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس نور اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، جہاں ٹرین مارگلہ اور راولپنڈی کے درمیان پٹڑی سے اتر گئی۔ تاہم حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق جعفر ایکسپریس نور اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اترنے کے باعث ریلوے کی مین لائن بلاک ہوگئی، جس کے نتیجے میں ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں کسی مسافر کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ ٹرین میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔
ریلوے ٹریک بلاک ہونے کے باعث ریلوے آپریشن متاثر ہونے کا امکان ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔








