سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی، فی تولہ سونا 4 لاکھ 11 ہزار 636 روپے کا ہوگیا
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت ہزاروں روپے کم ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 49 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 891 ڈالر کی سطح پر آگئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوئے۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 900 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 11 ہزار 636 روپے ہوگئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 201 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 52 ہزار 911 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 111 روپے سستی ہوکر 5 ہزار 467 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 95 روپے کی کمی کے بعد 4 ہزار 687 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی نرخ متاثر ہو رہے ہیں۔ تازہ کمی کے بعد سونا اور چاندی خریدنے والے صارفین کو قیمتوں میں کچھ ریلیف ملا ہے۔








