پشاور کے علاقے تہکال پایان میں گھر میں خوفناک آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
پشاور: شہر کے علاقے تہکال پایان میں ایک رہائشی مکان میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پالیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ایک کمرے سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جن میں میاں، بیوی اور ان کے بچے شامل ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اموات آگ کی شدید تپش اور دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق آگ مکان کے ہال میں لگی، جہاں فرنیچر، فوم اور دیگر سامان موجود تھا، جس کے باعث آگ نے تیزی سے شدت اختیار کرلی۔ آتشزدگی کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، جبکہ متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔








