دنیا بھر میں غیرقانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز، ترکیہ میں 19 ہزار 574 گرفتار
دنیا کے مختلف ممالک میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ پولینڈ میں 71 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا، جن میں متعدد افغان باشندے بھی شامل ہیں، جبکہ قانونی کارروائی کے بعد انہیں لتھوانیا کے حوالے کر دیا گیا۔
ترکیہ کے شہر بولو میں بھی 20 افغان شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔ ترک امیگریشن حکام کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 19 ہزار 574 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔
اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان میں جاری بحران، غربت اور انسانی حقوق کے مسائل بڑے پیمانے پر نقل مکانی کی اہم وجوہات ہیں، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک میں امیگریشن قوانین پر سختی اور غیرقانونی نقل مکانی کے خلاف کارروائیاں مزید بڑھ رہی ہیں۔








