خواجہ آصف کا بیان حکومتی پالیسی ہے یا ذاتی رائے؟ بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے وضاحت کا مطالبہ
آزاد کشمیر :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واضح کریں آیا وزیر دفاع خواجہ آصف کا حالیہ بیان حکومت کی سرکاری پالیسی ہے یا ان کی ذاتی رائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ حکومتی مؤقف نہیں تو وزیراعظم وزیر دفاع کے خلاف مناسب کارروائی کریں۔
آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے اور اس معاملے پر کسی بھی قسم کا ابہام پیدا نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر مؤثر سفارتی کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔
بلاول بھٹو نے ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات اور مفاہمت کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی کشیدگی کا خاتمہ بات چیت سے ہی ممکن ہے اور اس کا فائدہ عوام سمیت کشمیریوں کو بھی پہنچے گا۔








