چارسدہ میں چنگچی رکشہ اور سوزوکی وین میں تصادم، 5 افراد زخمی

چارسدہ میں چنگچی رکشہ اور سوزوکی وین میں تصادم، 5 افراد زخمی

چارسدہ کے علاقے نستہ دوسہرہ روڈ پر چنگچی رکشہ اور تیز رفتار سوزوکی وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس نے دونوں گاڑیوں کو تحویل میں لے کر حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ہیش ٹیگز:

More News