افغان خاندان کی واپسی کا سفر ماتم میں بدل گیا، سیلابی ریلے میں بہنے والے 3 افراد جاں بحق

افغان خاندان کی واپسی کا سفر ماتم میں بدل گیا، سیلابی ریلے میں بہنے والے 3 افراد جاں بحق

خیبر: ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں پاک افغان شاہراہ پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں افغانستان واپس جانے والے خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ سلطان خیل فرش کے مقام پر ان کی گاڑی اچانک آنے والے سیلابی ریلے کی زد میں آ کر بہہ گئی۔

ریسکیو 1122 خیبر کے مطابق اطلاع ملتے ہی غوطہ خور ٹیموں نے سرچ آپریشن شروع کیا۔ کارروائی کے دوران جمرود کے علاقے جبہ خوڑ قدم سے ایک خاتون اور ایک مرد کی لاشیں برآمد کی گئیں، جبکہ بعد ازاں دوسرے مقام سے ایک بچے کی لاش بھی نکال لی گئی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ تینوں لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ حالیہ بارشوں کے دوران ندی نالوں، دریاؤں اور سیلابی گزرگاہوں سے دور رہیں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

More News