نواز شریف کل مظفرآباد میں کارکنوں سے خطاب کریں گے، انتخابی مہم میں تیزی

نواز شریف کل مظفرآباد میں کارکنوں سے خطاب کریں گے، انتخابی مہم میں تیزی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کل مظفرآباد میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے، جبکہ اس کے بعد میرپور میں بھی کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں انتخابی سرگرمیاں تیز ہو چکی ہیں اور نواز شریف کے جلسوں کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ کارکنوں اور مقامی قیادت نے استقبال اور جلسوں کے انتظامات مکمل کرنے کے لیے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔

وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام جلسوں کے انتظامات اور انتخابی حکمت عملی کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے میرپور اور مظفرآباد میں مقامی قیادت سے ملاقاتیں کیں اور جلسہ گاہوں کا بھی جائزہ لیا۔

More News