اسلام آبادوزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کی ملاقات، دوطرفہ معاشی تعاون، سرمایہ کاری اور اقتصادی استحکام پر تبادلہ خیال۔

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کی ملاقات، دوطرفہ معاشی تعاون، سرمایہ کاری اور اقتصادی استحکام پر تبادلہ خیال۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ معاشی تعاون، امریکی سرمایہ کاری، مالیاتی استحکام اور تذویراتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے امریکی ہم منصب کو پاکستان کی معیشت میں استحکام، جاری اصلاحات اور برآمدات پر مبنی پائیدار اقتصادی ترقی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

محمد اورنگزیب نے خطے کی موجودہ صورتحال کے پاکستانی معیشت پر اثرات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹوں تک بہتر رسائی، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کے لیے امریکی تعاون کا خواہاں ہے۔

دونوں وزرائے خزانہ نے پاکستان اور امریکا کے درمیان معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے، امریکی سرمایہ کاری بڑھانے اور مشترکہ تذویراتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

More News