پشاور: کچہری گیٹ کے قریب فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

پشاور: کچہری گیٹ کے قریب فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

پشاور کے علاقے کچہری گیٹ نمبر چار کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 پشاور کی ایمبولنس اور میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو خیبر میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

More News