انگلینڈ میں خشک سالی کے باعث گراس روٹس کلب رگبی سیزن مؤخر

انگلینڈ میں خشک سالی کے باعث گراس روٹس کلب رگبی سیزن مؤخر

انگلینڈ میں شدید خشک سالی کے باعث گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز 5 ستمبر سے مؤخر کرکے 21 ستمبر کردیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے تقریباً دو تہائی حصے میں خشک سالی کے اعلان کے بعد سخت اور خشک رگبی گراؤنڈز کو کھلاڑیوں کے لیے ممکنہ طور پر خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

رگبی فٹ بال یونین (RFU) نے کھلاڑیوں کی حفاظت کو فیصلہ مؤخر کرنے کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔ حکام کو خدشہ ہے کہ خشک اور سخت پچز پر کھیلنے سے کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 12 ستمبر کو شیڈول کاؤنٹی لیگ کے بعض میچز بھی ضرورت پڑنے پر ملتوی کیے جاسکتے ہیں۔ RFU نے خشک سالی سے متعلق حفاظتی ہدایات کے تحت کلبز کو فل کانٹیکٹ ٹریننگ کم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

کھلاڑیوں کو ٹرائی اسکور کرنے کے دوران ڈائیو نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، جبکہ ہر ٹریننگ سیشن سے قبل پچ کی حالت کا جائزہ لینا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

More News