مصر کی بھی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت ممکن، ترک صدر

مصر کی بھی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت ممکن، ترک صدر

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے میں مزید ممالک کی شمولیت کی گنجائش موجود ہے اور مصر بھی اس مشترکہ دفاعی معاہدے کا حصہ بن سکتا ہے۔ الجزیرہ سے گفتگو میں ترک صدر نے کہا کہ معاہدے کے تحت کسی ایک رکن ملک پر بیرونی حملہ تمام رکن ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا اور ایسی صورتحال میں تمام ممالک متفقہ اور مشترکہ اقدامات کریں گے۔

ایردوان کے مطابق مکہ معاہدے میں دیگر ممالک کی شمولیت کے دروازے کھلے ہیں، جبکہ مصر کی ممکنہ شمولیت سے دفاعی تعاون کا دائرہ مزید وسیع ہوسکتا ہے۔

ترک صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورۂ ترکیہ کے دوران لبنان سمیت علاقائی صورتحال پر ہونے والی گفتگو کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنان میں اسرائیلی حملوں کو روکنے کے لیے امریکا کا کردار اہم ہے اور لبنان پر جاری حملے تشویش کا باعث ہیں۔

رجب طیب ایردوان نے شام کے حوالے سے کہا کہ ترکیہ خطے میں استحکام کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے گا۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں امن، علاقائی سلامتی اور باہمی دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

More News

Breaking

آیت نور کے گھر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آمد، اہلخانہ سے تعزیت،ایت نور کےوالد آبدیدہ ، ملزمان کو سخت سزا دلانے کا عزم

آیت نور کے گھر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آمد، اہلخانہ سے تعزیت، ملزمان کو سخت سزا دلانے کا عزم ہری پور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

Read More »