بلوچستان، خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے پیچھے دشمن ممالک ہیں، وزیراعظم

بلوچستان، خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے پیچھے دشمن ممالک ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے پیچھے دشمن ممالک کا ہاتھ ہے، فتنہ الخوارج کو بیرونی عناصر سے وسائل مل رہے ہیں۔

بلوچستان نیشنل ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بلوچ اور پشتون عوام بہادری، مہمان نوازی اور رواداری کی عظیم روایات کے امین ہیں۔ بلوچستان کی تاریخ، ثقافت اور روایات پاکستان کے قومی تشخص کا اہم حصہ ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں نے پاکستان کے ساتھ الحاق کا فیصلہ بندوق کی نوک پر نہیں بلکہ اپنی مرضی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں شریک ہونے کے عزم کے تحت کیا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کے بعض واقعات میں معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے طریقہ کار پر بحث ہوتی رہے گی، تاہم آج بلوچستان پاکستان کا لازمی حصہ ہے اور اس کی ترقی و خوشحالی پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

More News