خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ، ثوبیہ شاہد پر دو ہفتے کی پابندی
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں شدید شور شرابے اور بدنظمی کے بعد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد کو دو ہفتے کے لیے اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا۔
اجلاس کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت پر بحث کے دوران ثوبیہ شاہد کی جانب سے کورم کی نشاندہی پر فضل الٰہی سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔
ڈپٹی اسپیکر نے ثوبیہ شاہد کو متعدد بار مداخلت سے باز رہنے کی ہدایت کی، تاہم صورتحال قابو میں نہ آنے پر انہیں ایوان سے باہر جانے کی رولنگ دی گئی۔
ڈپٹی اسپیکر کے مطابق ثوبیہ شاہد رولنگ کے باوجود ایوان سے باہر نہیں گئیں، جس پر اسمبلی قواعد کے تحت ان کی دو ہفتوں کے لیے رکنیتِ اجلاس معطل کردی گئی
کورم کی نشاندہی اور ہنگامہ آرائی کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اسمبلی اجلاس 27 اگست تک ملتوی کردیا





