اسلام آباد میں تمام شیشہ کیفے بند کرنے کا حکم، نئے قواعد تک پابندی برقرار رہے گی

اسلام آباد میں تمام شیشہ کیفے بند کرنے کا حکم، نئے قواعد تک پابندی برقرار رہے گی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں تمام قسم کے شیشہ کیفے مکمل طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت کے مطابق نئے قواعد مرتب ہونے تک شیشہ کیفے بند رہیں گے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے یہ احکامات جاری کیے۔ عدالتی حکم کے تحت شیشہ کیفوں کو پہلے جاری کیے گئے عدم اعتراض کے سرٹیفکیٹس (این او سیز) بھی واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکم کے مطابق اسلام آباد میں شیشہ کیفوں کی انڈور اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ نئے قواعد کی تیاری تک کسی بھی قسم کے شیشہ کیفے کو کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

عدالت نے واضح کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ کیس کا تفصیلی تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

More News