امریکی جیل میں قید نکولس مادورو کا قرآن مجید اور انجیل کا مطالعہ شروع

امریکی جیل میں قید نکولس مادورو کا قرآن مجید اور انجیل کا مطالعہ شروع

نیویارک: وینزویلا کے معزول صدر نکولس مادورو نے امریکی جیل میں قرآن مجید، انجیل اور دیگر مذہبی کتابوں کا مطالعہ شروع کردیا ہے۔ جیل میں ان کے حالات سے واقف افراد کے مطابق مادورو نے روحانیت کی جانب توجہ مرکوز کرلی ہے اور مذہبی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کررہے ہیں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 63 سالہ نکولس مادورو بروکلین کی ایک جیل میں قید ہیں، جہاں وہ اپنا زیادہ تر وقت مذہبی کتابوں کے مطالعے میں گزارتے ہیں۔ انہوں نے جیل میں ایک عیسائی پادری اور یہودی ربی سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مادورو کو طویل عرصے سے روحانیت میں دلچسپی رہی ہے۔ وہ ماضی میں اپنے آباؤ اجداد کے یہودی ہونے کا دعویٰ بھی کرچکے ہیں اور خود کو سفاردی یہودی خاندان سے منسلک قرار دیتے رہے ہیں۔

مادورو اپنے سیاسی دور میں وینزویلا کی ایوینجلیکل عیسائی برادری سے بھی قریبی روابط قائم کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ وہ خود کو عملی طور پر کیتھولک قرار دیتے تھے، جبکہ بھارتی صوفی گرو ستیہ سائی بابا کے پیروکار بھی رہے ہیں۔

دوسری جانب مادورو کو امریکا میں کوکین کی بڑی مقدار اسمگل کرنے میں مبینہ سہولت کاری سمیت سنگین الزامات کا سامنا ہے۔ ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو بھی اسی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مادورو کے خلاف مقدمے کی کارروائی آئندہ سال متوقع ہے، تاہم ان پر عائد الزامات تاحال عدالت میں ثابت نہیں ہوئے۔

More News

Breaking

گرفتار خارجی دہشتگرد حکمت اللہ عرف حمزہ کا مبینہ اعترافی بیان سامنے آگیا، سابق افغان نیشنل آرمی میں شمولیت کا دعویٰ

گرفتار خارجی دہشتگرد حکمت اللہ عرف حمزہ کا مبینہ اعترافی بیان سامنے آگیا، سابق افغان نیشنل آرمی میں شمولیت کا دعویٰ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی

Read More »