اپر دیر: مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے بورڈز ہٹا دیے گئے
اپر دیر میں ڈپٹی کمشنر ملک دلنواز خان وزیر کے احکامات پر ٹی ایم اے دیر کے عملے نے مختلف علاقوں میں نصب ترقیاتی منصوبوں کے بورڈز ہٹا دیے۔
اطلاعات کے مطابق دیر شہر، پناہ کوٹ اور کوٹکے سمیت مختلف علاقوں میں یہ کارروائی کی گئی۔ ان علاقوں میں پاکستان تحریک انصاف کے دور میں نصب کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کے بورڈز ہٹائے گئے ہیں۔
تاہم، بورڈز ہٹانے کی وجوہات اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا تفصیلی مؤقف سامنے نہیں آیا۔








