ایشین گیمز کرکٹ فائنل: پاکستان کے خلاف بھارت کی تیسری وکٹ گر گئی

ایشین گیمز کرکٹ فائنل: پاکستان کے خلاف بھارت کی تیسری وکٹ گر گئی

نشین میں جاری ایشین گیمز مینز کرکٹ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری ہے، بھارت نے 93 رنز پر تیسری وکٹ گنوا دی۔ سوریہ ونشی 15 رنز بنا کر صائم ایوب کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

بھارتی کپتان شیریاس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ کے آغاز پر دونوں کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔ پاکستان ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کر رہے ہیں جبکہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے وسیم جونیئر کی جگہ سعد مسعود کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان نے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش جبکہ بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ بارش کی پیشگوئی کے باعث فائنل متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

More News