خلیجی کشیدگی کے باعث ملک بھر میں فضائی آپریشن متاثر، متعدد پروازیں منسوخ

خلیجی کشیدگی کے باعث ملک بھر میں فضائی آپریشن متاثر، متعدد پروازیں منسوخ

سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں جاری کشیدگی کے باعث لاہور سمیت پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن متاثر ہونے لگا ہے۔ متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں جبکہ کچھ پروازیں منسوخ بھی کر دی گئی ہیں، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے متاثرہ مسافروں کی رہنمائی اور معاونت کے لیے خصوصی سہولت کاؤنٹر قائم کر دیا ہے۔ ان کاؤنٹرز کے ذریعے مسافروں کو پروازوں کی صورتحال، تاخیر اور منسوخی سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ضروری رہنمائی بھی دی جائے گی۔

فضائی آپریشن متاثر ہونے کے باعث ایئرپورٹس پر پہنچنے والے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل اپنی پرواز کی تازہ صورتحال متعلقہ ایئرلائن سے معلوم کریں تاکہ غیر ضروری پریشانی سے بچا جا سکے۔

موجودہ صورتحال میں مسافروں کو اپنی پرواز کے وقت اور شیڈول کی تصدیق کے بعد ہی ایئرپورٹ روانہ ہونے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ فضائی آپریشن میں مزید تبدیلیوں کے پیش نظر مسافروں کو ایئرلائنز اور ایئرپورٹ حکام کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔

More News