خیبرپختونخوا میں منشیات کے خلاف کارروائیاں، 240 کلو چرس، آئس اور نشہ آور گولیاں برآمد

خیبرپختونخوا میں منشیات کے خلاف کارروائیاں، 240 کلو چرس، آئس اور نشہ آور گولیاں برآمد

پشاور: محکمہ ایکسائز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں منشیات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی مقدار میں آئس، چرس اور نشہ آور گولیاں برآمد کرکے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق چارسدہ میں کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے 1005 گرام آئس برآمد کرکے مہمند خان نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

پشاور رنگ روڈ پر ایکسائز انٹیلیجنس بیورو نے ٹرک کی تلاشی کے دوران ڈرائیور سیٹ کے پیچھے چھپائی گئی 4623 گرام وزنی 7174 نشہ آور گولیاں برآمد کرکے سردار خان نامی ملزم کو گرفتار کیا۔

صوابی کے علاقے جمال آباد کے قریب ایکسائز ٹیم نے مشکوک گاڑی کا تعاقب کرکے 240 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ حکام کے مطابق گاڑی میں سوار ملزمان نے ایکسائز اسکواڈ کی گاڑیوں کو ٹکر مار کر نقصان پہنچایا اور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ تھانہ ایکسائز صوابی میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق صوبائی حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ وزیر ایکسائز سید فخر جہان کی ہدایات پر اسمگلنگ اور منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں۔

More News