خیبرپختونخوا میں 35 دہشت گردوں کی ہلاکت، گورنر فیصل کریم کنڈی کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

خیبرپختونخوا میں 35 دہشت گردوں کی ہلاکت، گورنر فیصل کریم کنڈی کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 35 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیابیاں ان کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور قومی عزم کا مظہر ہیں۔ خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں امن و استحکام کے قیام کے لیے فورسز کے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر اور بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس کا مکمل خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی سیکیورٹی فورسز کی کامیاب حکمت عملی کو ظاہر کرتی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ملک کے امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

More News