خیبرپختونخوا میں PMS امتحانات 30 دسمبر سے شروع ہوں گے، نظرثانی شدہ شیڈول جاری

خیبرپختونخوا میں PMS امتحانات 30 دسمبر سے شروع ہوں گے، نظرثانی شدہ شیڈول جاری

پشاور: خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے صوبائی مینجمنٹ سروس (PMS) کے بی پی ایس 17 افسران کی آسامیوں کے لیے تحریری امتحانات کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق امتحانات 30 دسمبر 2026 سے شروع ہو کر 16 جنوری 2027 تک جاری رہیں گے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق لازمی مضامین کے امتحانات 30 دسمبر 2026 سے 5 جنوری 2027 تک منعقد ہوں گے، جبکہ اختیاری مضامین کے امتحانات 6 جنوری سے شروع ہوں گے۔

لازمی مضامین کا شیڈول

30 دسمبر کو انگریزی مضمون نویسی، 31 دسمبر کو انگریزی پریسی و کمپوزیشن، یکم جنوری کو جنرل نالج، 2 جنوری کو جنرل نالج، 4 جنوری کو پاکستان افیئرز اور 5 جنوری کو اسلامیات کا امتحان لیا جائے گا۔ تمام لازمی مضامین کے پرچے صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔

اختیاری مضامین کے امتحانات

اختیاری مضامین کے امتحانات 6 جنوری 2027 سے شروع ہوں گے، جس روز تاریخ کا پرچہ ہوگا۔ 7 جنوری کو سیاسیات اور جنگلات کے امتحانات منعقد کیے جائیں گے۔

پبلک سروس کمیشن نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق اپنی تیاری مکمل کریں اور امتحانات میں مقررہ تاریخوں پر شرکت یقینی بنائیں۔

More News