
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی نئی لہر، 48 گھنٹوں میں 15 سے زائد پولیس اہلکار شہید
گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مختلف اضلاع میں ہونے والے حملوں میں پندرہ سے زائد پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں جبکہ ایک سینئر افسر بھی جامِ شہادت نوش کر گئے
ذرائع کے مطابق حملے زیادہ تر پولیس موبائلز اور چیک پوسٹس کو نشانہ بنا کر کیے گئے۔ بعض مقامات پر گھات لگا کر فائرنگ کی گئی جبکہ کچھ علاقوں میں بارودی مواد بھی استعمال کیا گیا۔
حالیہ دنوں میں خاص طور پر کوہاٹ، کرک اور مضافاتی علاقوں میں صورتحال تشویشناک رہی، جہاں سیکیورٹی فورسز پر اچانک حملے کیے گئے۔ شہداء میں ایک افسر بھی شامل ہیں جنہوں نے موقع پر موجود اہلکاروں کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔
