لنڈی کوتل سلطان خیل میں اسلام دشمن عناصر کا بزدلانہ وار

 

خیبر(نمائندہ عزت گل)  سے لنڈی کوتل سلطان خیل میں اسلام دشمن عناصر کا بزدلانہ وار…

معصوم طلحہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

چند گھنٹے قبل نامعلوم مسلح افراد نے طلحہ کو اس کے والد پولیس اہلکار سفیر خان کے ہمراہ فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

علاقے میں فائرنگ کے بعد شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے اور اہم شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

یہ واقعہ ایک بار پھر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دہشتگرد عناصر معصوم جانوں کو نشانہ بنا کر علاقے کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ ایک معصوم بچے کو نشانہ بنانا کھلی بزدلی اور انسانیت سوز فعل ہے۔

سوال یہ ہے کہ آخر کب تک معصوم جانیں ان درندہ صفت عناصر کا نشانہ بنتی رہیں گی؟

اہلِ علاقہ اور عوامی حلقوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کو فوری گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے

More News

Crime

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ بارودی مواد کے دہشتگردی میں استعمال کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ پشاور:سید عدنان خیبرپختونخوا

Read More »