زمبابوے نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کردیا

زمبابوے نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کردیا

زمبابوے نے افغانستان کے خلاف شارجہ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ زمبابوے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک ہی میچ کی دونوں اننگز میں 500 سے زائد رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے پہلی اننگز میں 504 رنز اسکور کیے، جبکہ دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 523 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ڈرا پر ختم ہوا۔

میچ کے آخری روز زمبابوے کے کپتان کریگ ایروین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 206 رنز بنائے، جبکہ ویسلے میڈھیویرے 100 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں بلے بازوں نے چھٹی وکٹ کے لیے ناقابل شکست 208 رنز کی شراکت قائم کی، جو اس وکٹ پر زمبابوے کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی شراکت ہے۔

41 سال اور 82 دن کی عمر میں ڈبل سنچری بنانے والے کریگ ایروین ٹیسٹ کرکٹ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے معمر ترین کھلاڑی بھی بن گئے۔

زمبابوے کی جانب سے برائن بینیٹ نے نصف سنچری جبکہ ڈیبیو کرنے والے انتم نقوی نے 61 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 13 نومبر سے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

More News