شانگلہ میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے اہم اجلاس، ڈپٹی کمشنر کی ہدایات

شانگلہ میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے اہم اجلاس، ڈپٹی کمشنر کی ہدایات

شانگلہ: ڈپٹی کمشنر شانگلہ حامد علی کی زیرِ صدارت ہیلتھ مینجمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے ہسپتالوں اور صحت مراکز میں طبی سہولیات کی بہتری اور عوام کو معیاری علاج فراہم کرنے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سجاد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شانگلہ ڈاکٹر نذر محمد اور متعلقہ ڈاکٹروں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی دستیابی، انتظامی امور، مریضوں کو درپیش مسائل اور علاج معالجے کی خدمات کو مؤثر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حامد علی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے ہسپتالوں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور مریضوں کو بروقت علاج فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔

More News