شمالی وزیرستان: میران شاہ کے بازاروں اور چوکوں میں پولیس ناکے، سیکیورٹی سخت

شمالی وزیرستان: میران شاہ کے بازاروں اور چوکوں میں پولیس ناکے، سیکیورٹی سخت

میران شاہ: شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں پولیس نے مختلف بازاروں، چوکوں اور دیگر اہم مقامات پر ناکے قائم کرکے سیکیورٹی مزید سخت کردی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مختلف مقامات پر اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونے سے گریز کریں۔

پولیس حکام نے خبردار کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سیکیورٹی اقدامات میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔

More News