فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بیلاروس کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بیلاروس کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بیلاروس کے اعلیٰ سطح وفد نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں علاقائی اور عالمی سکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بیلاروس کے وفد کی قیادت اسٹیٹ سیکرٹری آف سکیورٹی کونسل لیفٹیننٹ جنرل الیگزینڈر وولفووچ نے کی۔ ملاقات کے دوران خطے اور دنیا میں بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں پاکستان اور بیلاروس کے درمیان موجودہ دفاعی تعاون کے دائرہ کار کا بھی جائزہ لیا گیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بیلاروس کے ساتھ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں جانب سے سکیورٹی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب خطے اور عالمی سطح پر سکیورٹی صورتحال میں تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں، جس کے تناظر میں پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دفاعی روابط اور باہمی تعاون کو اہمیت حاصل ہے۔

More News