ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 11 کروڑ ڈالر کا اضافہ

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 11 کروڑ ڈالر کا اضافہ

پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 11 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ملکی مجموعی ذخائر 26 ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر 21 ارب 56 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ایک ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس میں 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ان کے مجموعی ذخائر 5 ارب 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

اس طرح سرکاری اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں مجموعی اضافے کے نتیجے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 26 ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔

معاشی ماہرین کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ملکی معیشت کے لیے مثبت پیش رفت ہے، کیونکہ مستحکم ذخائر بیرونی ادائیگیوں، درآمدات اور مالیاتی استحکام کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

More News