ملک میں فائیو جی صارفین کی تعداد میں اضافہ

ملک میں فائیو جی صارفین کی تعداد 10 لاکھ 78 ہزار سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد: پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ دستاویز کے مطابق ملک میں فائیو جی صارفین کی تعداد بڑھ کر 10 لاکھ 78 ہزار 534 تک پہنچ گئی ہے، جو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی جانب صارفین کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتی ہے۔

پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق صرف چار ماہ کے دوران فائیو جی سبسکرائبرز میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مارچ میں فائیو جی صارفین کی تعداد صرف 71 ہزار تھی، جو اپریل میں بڑھ کر 2 لاکھ 98 ہزار تک پہنچ گئی۔ اسی طرح مئی کے دوران صارفین کی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار ہو گئی، جبکہ جون کے اختتام تک یہ تعداد 9 لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

دستاویز کے مطابق فائیو جی سروسز سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری رہا اور 6 جولائی تک مجموعی صارفین کی تعداد 10 لاکھ 78 ہزار 534 ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تیز رفتار انٹرنیٹ، جدید موبائل ڈیوائسز اور ڈیجیٹل خدمات کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث مستقبل میں بھی فائیو جی صارفین کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

More News