مولانا بشیر فاروق قادری ترکیہ میں زخمی، کندھے کی ہڈی میں فریکچر

مولانا بشیر فاروق قادری ترکیہ میں زخمی، کندھے کی ہڈی میں فریکچر

سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری دورۂ ترکیہ کے دوران پھسل کر گرنے سے زخمی ہوگئے۔ سیلانی ویلفیئر کے مطابق وہ ترکیہ میں سیلانی ہیڈ آفس کے وضو خانے میں پاؤں پھسلنے کے باعث گر پڑے، جس کے نتیجے میں ان کے کندھے کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا۔

مولانا بشیر فاروق قادری جمعے کی صبح تقریباً 8 بجے ترکیہ سے کراچی پہنچے، جہاں انہیں مزید طبی معائنے اور علاج کے لیے ایک نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ان کی طبی حالت کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

More News