میر رضا قتل کیس: سندھ حکومت نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی

میر رضا قتل کیس: سندھ حکومت نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی

ڈی آئی جی عرفان بلوچ جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر، آئی ایس آئی، آئی بی، سندھ رینجرز اور این سی سی آئی اے کے افسران بھی ٹیم میں شامل ہوں گے

کراچی : سندھ حکومت نے میر رضا علی قتل کیس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) باضابطہ طور پر تشکیل دے دی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے ٹیم میں افسران کی نامزدگی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مراسلے جاری کردیے ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی آئی جی عرفان بلوچ کریں گے، جبکہ ٹیم میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)، پاکستان رینجرز سندھ اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے سینئر نمائندے شامل ہوں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے متعلقہ اداروں کو ارسال کیے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ جے آئی ٹی کے لیے گریڈ 18 یا اس سے اوپر کے افسران نامزد کیے جائیں تاکہ کیس کی تحقیقات میں متعلقہ اداروں کی نمائندگی اور معاونت یقینی بنائی جاسکے۔

واضح رہے کہ میر رضا علی قتل کیس کا مقدمہ کراچی کے تھانہ فیروز آباد میں درج ہے۔ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل یک رکنی انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ پیش کی تھی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے مذکورہ انکوائری کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں جے آئی ٹی تشکیل دی ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کیس کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے گی اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے تحقیقات آگے بڑھائے گی۔

جے آئی ٹی میں شامل افسران کی نامزدگی کے بعد تحقیقات کے عمل کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ کیس میں آئندہ پیش رفت اور تحقیقاتی ٹیم کی سفارشات اہمیت کی حامل ہوں گی۔

More News