ٹانک میں پولیس اہلکار کی شہادت، ثمر ہارون بلور کا اظہارِ افسوس، زخمی کمسن بیٹے کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

ٹانک میں پولیس اہلکار کی شہادت، ثمر ہارون بلور کا اظہارِ افسوس، زخمی کمسن بیٹے کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

پشاور: مشیر برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ، ریلیف، بحالی و آبادکاری ثمر ہارون بلور نے ٹانک میں فتنہ الخوارج کی جانب سے پولیس اہلکار پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ثمر ہارون بلور نے اپنے بیان میں فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر اپنے بزدلانہ حملوں سے پولیس فورس کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے پولیس اہلکاروں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ پولیس فورس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مشیر اطلاعات نے شہید پولیس اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شہید پولیس اہلکار کے زخمی کمسن بیٹے کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ثمر ہارون بلور نے کہا کہ زخمی بچے کے علاج میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہسپتال انتظامیہ بچے کو تمام ضروری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے اور اس کے علاج پر خصوصی توجہ دے۔

انہوں نے زخمی بچے کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات اور دعا کا اظہار بھی کیا۔

ثمر ہارون بلور نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید پولیس اہلکار کے درجات بلند فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

More News

Breaking

ٹانک میں پولیس اہلکار کی شہادت، ثمر ہارون بلور کا اظہارِ افسوس، زخمی کمسن بیٹے کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

ٹانک میں پولیس اہلکار کی شہادت، ثمر ہارون بلور کا اظہارِ افسوس، زخمی کمسن بیٹے کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت پشاور: مشیر

Read More »