پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس 154 پوائنٹس اضافے سے بند

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس 154 پوائنٹس اضافے سے بند

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا، تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا۔

کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس چار سو سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ پینسٹھ ہزار نو سو انتالیس پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران سرمایہ کاروں کی خرید و فروخت کے باعث مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری رہا، تاہم کاروبار کے آخری حصے میں بہتری دیکھنے میں آئی۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو چوّن پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار پانچ سو چونسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار چار سو نو پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

More News