پاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات میں 27 فیصد اضافہ، 530 ارب روپے سے تجاوز

پاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات میں 27 فیصد اضافہ، 530 ارب روپے سے تجاوز

اسلام آباد: مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات 530 ارب 49 کروڑ روپے تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 27.24 فیصد زیادہ ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسمارٹ فونز کی بڑھتی طلب کے باعث درآمدات میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف جون 2026 میں موبائل فونز کی درآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 11.73 فیصد جبکہ جون 2025 کے مقابلے میں سالانہ بنیاد پر 1.07 فیصد اضافہ ہوا۔ ماہرین کے مطابق 4G اور 5G ٹیکنالوجی، ای کامرس، آن لائن بینکنگ، ڈیجیٹل ادائیگیوں اور سوشل میڈیا کے بڑھتے استعمال نے موبائل فونز کی طلب میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدات میں مسلسل اضافہ ملکی درآمدی بل اور زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ بڑھا سکتا ہے۔ ان کے مطابق مقامی موبائل فون مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ کو مزید فروغ دے کر درآمدی انحصار کم، روزگار کے مواقع پیدا اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت ممکن بنائی جا سکتی ہے

More News